4 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی کے علاقے سمن آباد نزد انچولی میں رحمت بیکری کے قریب سید عباس جعفری کو ان کے سات سالہ بچے کے سامنے سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا/ شہید اپنے بیٹے کے یوم پیدائش کے لئے کیک خریدنے بازار گئے تھے۔

ابنا: شہید ہونے والے 46 سالہ سید عباس جعفری کو ناصبی وہابی دہشتگردوں نے ایف بی ایریا سمن آباد کے قریب اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ ناصبی دہشتگردوں نے سید عباس جعفری کو چار گولیاں ماریں، جن میں ایک پاوں میں اور تین سر میں لگیں۔ فائرنگ کے وقت شہید کے ساتھ سات سالہ کمسن بچہ قاسم بھی موجود تھا جو زخمی ہوگیا البتہ قاسم اب محفوظ ہے۔ شہید 6 بچوں کے باپ تھے، بطور روزگار انکم ٹیکس کے ملازم تھے شہید کی میت کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاعات کے مطابق شہید کی میت کو انچولی امام بارگاہ منتقل کیا جارہا ہے.بشکریہ از شیعہ کلنگ ڈاٹ کام

/169۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابنا کی رپورٹاہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید عباس زیدی فعال شیعہ کارکنوں میں سے تھے اور انہیں کئی بار مذہب کے نام دہشت گردی کرنے والوں کے علاوہ ایم کیو ایم کے ٹیرر سیلز نے بھی قتل کی دھمکی دی تھی۔ابنا کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق شہید اپنے بیٹے کے یوم پیدائش کے لئے کیک خریدنے بازار گئے تھے، بیٹے نے اپنا یوم ولادت باپ کی شہادت سہہ کر اور خود بھی زخمی ہوکر منایا ان کے خون سے ہولی کھیلی گئی ان کے خاندان جشن کے موقع پر۔ درندگی پر لعنت۔ابنا کو ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید عباس کل اپنے بیٹے کو لے کر بازار گئے تا کہ اس کے جشن ولادت کے لئے کیک خرید لائيں لیکن بیکری پہنچنے سے قبل ہی انسانیت کو موت اور نابودی کا پیغام دینے والی وہابیت کے پجاری ناصبیوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اپنا جشن ولادت منانے والا بچہ فائرنگ میں زخمی اور باپ کے سائے سے محروم ہوگیا۔ ٹارگٹ کلنگ کی اس واردات کی اطلاع ملتے ہی مؤمنین کی ایک بڑی تعداد  ہسپتال میں جمع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق محمد عباس زیدی کا بیٹا معمولی زخمی ہوا ہے اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ شہید محمد عباس زیدی، شیعہ ایکن کمیٹی کے راہنما صغیر عابد کے قریبی عزیز تھے۔پولیس اہلکار ناصر بخاری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کاروائی پیشگی منصوبے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔شہید کے ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ شہید عباس زیدی کو کئی بار ایم کیو ایم اور سپاہ صحابہ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔...../110